قیمہ بنانے کے لئے مختلف علاقوں میں مشینیں نصب، لوگوں کا ہجوم

July 24, 2021

سکھر (بیورو رپورٹ) عیدالاضحی کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے قربانی کے جانوروں کے گوشت کا قیمہ بنانے کے لئے مشینیں نصب کردیں، قربانی کا جانور ذبح کرنے کے بعد لوگ قیمہ بنوانے کے لئے ریڑھی و دکانوں پر نصب مشینوں کا رخ کرتے رہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں عید کے پہلے دن ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے اپنے علاقوں میں گوشت کا قیمہ بنانے والی مشینیں لگادیں اور 30سے 40روپے فی کلو میں گوشت کا قیمہ بناکر دیتے رہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد صبح سے لیکر شام گئے تک قیمہ بنانے والوں کے پاس نظر آئی اور گوشت کا قیمہ بنواکر گھر لے جاکر مختلف اقسام کے کھانے تیار کرتی رہی۔