لاہور، شہری گوشت کی بسیار خوری سے باز نہ آئے، دوران عید معدے و ڈائریا کے 18ہزار مریض اسپتال داخل

July 24, 2021

لاہور( نمائندہ جنگ)لاہور میں شہری گوشت کی بسیار خوری سے باز نہ آئے،عید کے دنوں میں شہر کے بڑے اسپتالوں میں معدے و ڈائریا کے 18 ہزار سے زائد مریض ہسپتالوں داخل ہوئے۔میو ہسپتال میں 3300 ، جناح ہسپتال میں 3000 ہزار، لاہور جنرل ہسپتال 2900 سروسز ہسپتال میں 2600 مریضوں رپورٹ ہوئے گنگارام ہسپتال میں 2300،شاہدرہ ہسپتال 1800، گورنمنٹ میاں میر ہسپتال 1500نوازشریف یکی گیت ہسپتال 1300،کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں 1200 مریض رپورٹ ہوئے۔ مریضوں کی زیادہ تعداد انتریوں میں انفیکشن، ڈائریا، معدے کی جلن، السر اور فوڈ پوائذنگ میں مبتلا ہے، ہسپتال انتظامیہ عید پر معدے کی بیماریوں کی بڑی وجہ قربانی کے گوشت کو جلدی پکانا ہے کالے یرقان، یورک ایسڈ، گردوں، جوڑوں کے مریض اور معدے کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کیلئے گوشت کا زیادہ استعمال خطرناک ہوتا ہے.محکمہ صحت کی جانب سے تمام ہسپتالوں کو عید کے تینوں دنوں میں ہائی الرٹ کیے رکھا تمام ہسپتالوں کے ایم ایس کو ایمرجنسی میں ڈاکٹرز و دیگر عملے کی دستیابی کو ممکن بنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔