محکمہ صحت کے 13 سینئر رجسٹرارز کی ترقی کی سفارش

July 24, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب کی قائم کردہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی نے 13 سینئر رجسٹرارز کو اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ 18 کے عہدوں پر ترقی کی سفارش کر دی، ڈی پی سی کا اجلاس گزشتہ روز ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ (ایڈمن) عامر غازی کی زیر صدارت منعقد ہوا ،ڈی پی سی کے اجلاس میں کارڈیالوجی کے 2 سینیئر رجسٹرارز ڈاکٹر سید محمد رضوان اور ڈاکٹر عاطف نذیر کو اسسٹنٹ پروفیسر کارڈیالوجی کے عہدوں پر ،شعبہ سرجری کے 2 سینئر رجسٹرارز ڈاکٹر محمد طارق نذیر اور ڈاکٹرمیاں عمر جاوید کو اسسٹنٹ پروفیسر سرجری کے عہدوں پر ،شعبہ پیڈیاٹرک کے 2 سینئر رجسٹرارز ڈاکٹر راغب اقبال اور ڈاکٹر محمد فیصل کو اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک کے عہدوں پر ، شعبہ نیورولوجی کے 3 سینئر رجسٹرارز ڈاکٹر راشد عمران، ڈاکٹر عدنان محمود اور ڈاکٹر صہیب حسن کو اسسٹنٹ پروفیسر نیورولوجی کے عہدوں پر ،شعبہ ڈیولپمنٹ پیڈیاٹرک کے 2 سینئر رجسٹرار ڈاکٹرحنا اظہر اور ڈاکٹر عائشہ فرید کو اسسٹنٹ پروفیسر آف ڈیولپمنٹ پیڈیاٹرک کے عہدوں پر ،پیڈیاٹرک کے 2 سینیئر رجسٹرار ڈاکٹرعاصمہ انور کواور ڈاکٹرحمیرا نورین کو اسسٹنٹ پروفیسر پیڈیاٹرک کے عہدوں پر ترقیوں کی سفارش کی گئی،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر محمد عامر جان کی طرف سے اسسٹنٹ پروفیسرز کے عہدوں پر ترقی پانے والوں کو مبارکباد دی گئی۔