• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کا جانوروں کی آلائشوں کی چربی پگھلا کر تیل نکالنے والوں کیخلاف ایکشن

ملتان(سٹاف رپورٹر ) جانوروں کی آلائشوں کی چربی پگھلا کر تیل نکالنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پولیس کے ہمراہ شجاع آباد کینال روڈ پر چھاپہ مار کر چار افراد گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔چھاپے کے وقت دو افراد فرار ہو گئے ،چھاپے کے وقت نہر کنارے بے دھڑک آلائشوں اور انتڑیوں سے چربی نکالی جارہی تھی۔آلائشوں کی بدبو نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا۔
تازہ ترین