لائبریری سے لی گئی کتاب 63 سال بعد واپس کردی گئی

July 24, 2021

انگلینڈ کی ایک لائبریری سے بطور امانت پڑھنے کے لیے لی گئی کتاب کو 63 سال بعد لائبریری کو واپس کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جب یہ کتاب واپس کی گئی تو اس پر ایک تحریر لکھی تھی کہ ’دیری، کبھی نہ دینے سے بہتر ہے‘۔

اس کتاب کی ایک تصویر نیو کیسل لائبریریز کی جانب سے فیس بک پر شیئر کی گئی۔

اس حوالے سے نیو کیسل لائبریریز کا بتانا تھا کہ یہ ڈیرل ہف کی کتاب تھی جس کا نام "ہاؤ ٹو لائی ودھ اسٹیٹسٹکس" (اعداد و شمار کے ذریعے جھوٹ کیسے بولا جائے) تھا۔

مذکورہ کتاب کو بذریعہ ڈاک سینٹرل لائبریری پہنچایا گیا، اور پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ کتاب یہاں سے 63 سال قبل بطور امانت پڑھنے کے لیے لی گئی تھی۔