رومانس اسکینڈل کا شکار ہوکر خودکشی کرنے والا لیڈز مہذب آدمی تھا

July 26, 2021

لندن (پی اے) ایک شخص جس نے رومانس اسکینڈل کا شکار ہوکر خود کو ہلاک کرلیا تھا، وہ ایک مہذب آدمی تھا، جس کے تین بچے اس سے انتہائی محبت کرتے ہیں۔ ڈولگلیلو، گوائینڈ کے رہائشی43سالہ کرس لیڈز کو5دسمبر کو اس کے ایک دوست نے مردہ پایا۔ مسٹر لیڈز سے دو خواتین نے رابطہ کرکے اسے بتایا کہ ان کا تعلق افریقہ سے ہے مگر ابتدا میں ہی انہوں نے رقم کے تقاضے شروع کردیے۔ ایک انکوائری کو سماعت کے دوران اس کے بھائی فل نے بتایا کہ اس کی موت ہماری زندگیوں میں خلا چھوڑ گئی ہے۔ انکوائری جمعہ کے روز کائرنا فون میں ہوئی۔ سماعت کے دوران بتایا گیا کہ مسٹر لیڈز نے ایک خاتون کو500پونڈز بھیجے تاکہ وہ برطانیہ کی پرواز حاصل کرسکے، مگر اس نے کچھ دن بعد ہی مزید رقم کا تقاضہ کردیا۔ مسٹر لیڈز کے دوست گیرتھ ایوانز نے انکوائری کو بتایا کہ انہیں پتہ چلا کہ وہ پہلی بار اسکینڈل میں پھنسا مگر پھر اس نے ایک اور عورت سے رابطے شروع کردیے۔ اس نے دوسری عورت کو بھی رقم بھیجی، جسے اس کی موت سے دو روز قبل برطانیہ پہنچنا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب ان کی مسٹر لیڈز سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ وہ آج کل بہت اپ سیٹ ہیں۔ کورونر کیٹ سودر لینڈ نے کہا کہ انکوائری نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسٹر لیڈز نے خود اپنی جان لے لی۔