عمران خان نے ٹوئٹر پر 14 ملین فالوورز کیساتھ تاریخ رقم کردی: فیصل جاوید خان

July 26, 2021

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید خان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹوئٹر پر 14 ملین فالوورز مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیصل جاوید خان نے وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم کو ٹوئٹر پر 14 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے۔

فیصل جاوید خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ماشاءاللّہ! وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر 14 ملین فالوورز کا سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد عمران خان نے تاریخ رقم کردی ہے کیونکہ وہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پہلے پاکستانی وزیراعظم اور سیاستدان ہیں۔‘

سینیٹر فیصل جاوید خان نے مزید لکھا کہ ’اب عمران خان دُنیا کے مقبول ترین عالمی رہنماؤں کی فہرست میں بھی شامل ہوگئے ہیں اور ہر گُزرتے دن کے ساتھ اُن کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔‘

واضح رہے کہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کو 14 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد عمران خان پاکستان کے پہلے سیاستدان بن گئے ہیں جن کے ٹوئٹر پر 14 ملین فالوورز ہیں۔