تحریک انصاف نے ہلال احمر بلوچستان کیلئے ایک مخلص و ایماندار شخص کو تعینات کیا ، قاسم سوری

July 28, 2021

کوئٹہ(این این آئی ) قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ہلال احمر بلوچستان کے نو منتخب چیئرمین ہلال احمر عبدالباری بڑیچ کو دفتر کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد باد اور دعا خیر کی اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایک عام کارکن کو گورنر بلوچستان بنانے کے ساتھ میرٹ کو اپنا نصیب العین تصور کرتے ہوئے ہلال احمر بلوچستان کیلئے ایک مخلص، ایماندار اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت کو تعینات کیا ہے اور وہ اپنی تمام تر توانائی کو بروئے کار لاتے ہوئے ہلال احمر بلوچستان کو ایک مثالی ادرا بنائینگے اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور آغا، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سردار خادم حسین وردگ، صدر پی ٹی آئی ڈاکٹر منیر بلوچ،سردار داود ترین ، چیئرمین زکوۃ کمیٹی کوئٹہ زین العابدین خلجی، یوتھ ونگ کے داود شاہ کاکڑ، شایان احمد،ماجد تاجک، ڈپٹی اٹارنی جنرل سید اقبال شاہ، جمیل بوستان، ممبر بورڈ بیت المال کلثوم پانیزئی، صدر ویمن زولیخا مندوخیل ملک فیصل دیوار، ادریس تاج، طلحہ سہیل، میر علی اغا،نور اچکزئی ،عالم کاکڑ ،ثناء اللہ آغا، صابر ناصر، اشرف ناصر ، یحیٰ خان کاکڑ ،نصیب اللہ کلیوال، خدائے نور بڑیچ، فضل بڑیچ کو مبارک باد دی اور دعا خیر کی انہوں نے مزید کہا کہ ہلال احمر کے تمام عملے کو چیئرمین عبدالباری بڑیچ کے ساتھ مل کر اتفاق اور اتحاد سے عوام کی خدمت کرنی ہوگی۔ درایں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے ہلال احمر بلوچستان کے چیئرمین عبدالباری بڑیچ کو دفتر کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب چیئرمین ہلال احمر عبدالباری بڑیچ ایک مخلص نظریاتی اور وسیع تجربہ رکھنے والی شخصیت ہے انہوں سیاسی،سماجی اور قبائل میدان میں مثالی کردار ادا کیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ عبدالباری بڑیچ اپنے فکر و فہم ، وسیع تجربہ اور عمران خان کے نظریے اور وژن کو اپنا نصیب العین تصور کرتے ہوئے مستحقین، غرباہ افراد کی ضرورت کو مدنظرکردار ادا کرینگے اور ہلال احمر بلوچستان کو مثالی ادارہ بنائینگے۔