23 برس کی عمر میں شادی کرنے والی تھی تو زندگی نے مختلف موڑ لیا، سوکرتی کندپال
بھارتی ٹیلی ویژن ڈرامہ انوپما کی اداکارہ سوکرتی کندپال نے انکشاف کیا کہ جب وہ 23 برس کی عمر میں شادی کرنے والی تھیں، تو زندگی نے ایک مختلف موڑ لیا۔ یاد رہے کہ انھوں نے ڈرامہ انوپوما میں شروتی آہوجا کا کردار ادا کیا، نینی تال سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ سوکرتی کا کہنا ہے کہ وہ جب 23 سال کی تھیں تو وہ شادی کے لیے تیار تھیں، مگر بعد میں انہوں نے یہ فیصلہ منسوخ کر دیا۔