خواتین اور بچوں پر تشدد کیخلاف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

July 28, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) سسٹین ایبل سوشل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن اور سول سوسائٹی کی جانب سے خواتین اور بچوں پر تشدد کے واقعات کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید کوثر عباس نے کہا کہ نور مقدم، قرتہ العین، صائمہ،نسیم بی بی اور اسکے 14 ماہ کے بچے کے قتل کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ اس موقع پردیگر مقررین نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور ہراسگی کے واقعات روز بروز بڑھتے چلے جارہے ہیں۔ سول سوسائٹی، حکومت، میڈیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ لوگوں کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کریں۔ آگاہی مہم سے معاشرے میں بڑھتے ہوئے خواتین اور بچوں پر تشدد کے واقعات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا اشد ضروری ہے۔ مظاہرے میں ظفر شاہین، فردوس، افتخار الحسن، عباس راجپوت،ضمیر علی، قلب عابد،خرم شہزاد،شکیلہ کنور،آرزو ناز، ملائکہ، خالدہ،یاسر آزاد سمیت دیگر شامل تھے۔