پی ای سی انتخابات، نیشنل انجینئرز الائنس کی پشاورمیں انتخابی مہم

July 29, 2021

پشاور(خبرنگار) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے 8اگست کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں نیشنل انجینئرز الائنس کے انتخابی مہم کے سلسلے میں الائنس کے مرکزی رہنما اور پاکستان کنسٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر سید اشفاق علی شاہ کی میزبانی میں صوبہ بھر سے آئے ہوئے انجینئرز کا خصوصی اجتماع گزشتہ رات پشاور کے مقامی حال میں منعقد ہوا۔ اجتماع میں شرکت کے لئے نیشنل انجینئرز االائنس کے امیدوار برائے چیئرمین شپ پاکستان انجینئرنگ کونسل انجینئر نجیب ہارون سمیت انجینئرز الائنس کے پلیٹ فارم سے انتخاب لڑنے والے دیگر امیدوار انجینئر اعجاز حسین خیبر پختونخوا سے نائب صدارت کے امیدوار،انجینئر ظہور سرور،انجینئر عمران احمد چیمہ،انجینئر منصور بلوچ،انجینئر سکندر حیات بلوچ سمیت دیگر امیدوار بھی اس موقع پر موجود تھے۔اپنے خیرمقدمی کلمات میں تقریب کے میزبان انجینئر سید اشفاق علی شاہ نے کہا کہ آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے،کہ ملک بھر سے آئے ہوئے انجینئرز آلائنس کی قیادت مہمان نوازوں کی سرزمین خیبر پختونخوا میں اکھٹے ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر کرنے والے انجینئرز ماضی میں اپنے باہمی اختلافات کی وجہ سے مسائل کا شکار رہے ہیں۔انہوں نے کہا جب سے نیشنل انجینئرز الائنس کے نام سے ملک بھر کے نمائندہ انجینئر تنظیموں کا اتحاد عمل میںلایا ہے،انجینئرزکے نام پر اپنی سیاست چمکانے والوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا انجینئرز الائنس سے اپنے پلیٹ فارم سے پہلی بار نواجوان انجینئرز کے نمائندے کو الیکشن میں اپنا امیدوار بنا کر نوجوان انجینئروں کے دل جیت چکی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ 8 اگست کو پاکستان انجینئرنگ کونسل کے الیکشن میں نیشنل انجینئرز الائنس کا پورا پینل انجینئر نجیب ہاروں کی قیادت میں کامیاب ہوگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیرمین شپ کے امیدوار انجینئرز نجیب ہارون نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کی 45سالہ تاریخ گواہ ہے کہ انجینئرز کی باہمی اختلافات کا نقصان پوری کمیونٹی کو ہو ا ہے، یہی وجہ ہے کہ ماضی کی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے انجینئرز تنظیموں نے باہمی اختلافات ختم کرتے ہوئے مشترکہ پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا جب تک ملک میں انجینئرز کو ان کا جائز مقام نہیں دیا جاتا، ملک کے مسائل حل نہیں ہوسکتے،انجینئر نجیب ہارون نے کہا کہ کامیابی کی پہلی شرط ایمانداری اور دیانت داری ہے، جب تک اپنے زاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر انجینئرز کمیونٹی کے اجتماعی مفادات کا خیال نہیں رکھے گئے، ہم اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 50سال سے جدوجہد میں اپنا حصہ ڈال رہا ہوں،اور آج انجینئرز کمیونٹی کے مفاد کی جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کے لئے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں۔تقریب سے دوسروں کے اعلاوہ انجینئر اعجاز حسین، انجینئر ظہور سمیت دیگر انجینئرز نے بھی خطاب کیا۔