بھارت کی اسرائیلی فورم کے ذریعے جاسوسی، پاکستان کی مذمت

July 29, 2021


پاکستان نے بھارتی حکومت کی جانب سے اسرائیلی فورم کے ذریعے جاسوسی کی مذمت کی ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی حکومت کی اسرائیلی فرم کے ذریعے جاسوسی کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جاسوسی کی اس شرمناک مہم میں وزیراعظم عمران خان کے زیرِ استعمال ایک نمبر کی بھی جاسوسی کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دنیا نے نام نہاد جمہوریت کا دُہرا چہرہ دیکھا۔