چوری و ڈکیتی کے پے درپے واقعات، شہری 19 موٹرسائیکلوں، گاڑیوں، طلائی زیورات، نقدی و موبائلز سے محروم

July 31, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،راہزنی ، سرقہ بالجبر ،نقب زنی ،چوری ،خیانت مجرمانہ اور چیک ڈس آنر کے 5درجن واقعات میں 12موٹر سائیکلوں،6گاڑیوں،ایک رکشوں،طلائی زیورات ، لاکھوں روپے کی نقدی ، موبائل فونوں اور دیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیاگیا۔ بھاری مالیت کے چیک بھی ڈس آنر ہوگئے۔ تھانہ ائر پورٹ کے علاقے میں شیر نواب کی دکان میں داخل ہونیوالے تین ڈاکوئوں نے پانچ لاکھ روپے چھین لیے گئے۔ راولپنڈی کے تھانہ پیرودہائی،تھانہ نیوٹاون ، تھانہ صادق آباد، تھانہ کینٹ ،تھانہ ویسٹرج ، تھانہ ائر پورٹ ، تھانہ ویسٹرج ، تھانہ صدربیرونی،تھانہ سول لائن ، اسلام آبادکےتھانہ گولڑہ ،تھانہ ترنول ،تھانہ شہزاد ٹائون،تھانہ بھارہ کہو ،تھانہ سبزی منڈی ،تھانہ آبپا رہ ،تھانہ کرا چی کمپنی،تھانہ شہزاد ٹائون ،تھانہ مارگلہ کی حدود میں ہونیوالی وارداتوں میں طلائی زیورات، کرنسی ، موبائلز اور قیمتی اشیاء اڑا لی گئیں۔