صوبہ بھر میں سکول چیک کرنے سےمتعلق مانیٹرنگ اہلکاروں کے دائرہ کار کا تعین

July 31, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے صوبہ بھر میں سکول چیک کرنے بارے مانیٹرنگ اہلکاروں(ایم ای ایز) کے دائرہ کار کا تعین کردیاہے،اس حوالے سے سیکرٹری سکولز پنجاب کی جانب سے صوبہ کے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ پالیسی بارے تمام سکول سربراہان کو آگاہ کردیں،جاری ہدایات کے مطابق ا یم ای اے صرف ایک رپورٹنگ اہلکار ہے اس کے علاوہ اس کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے ،ایم ای اے سکول لگنے سے 30 منٹ بعد سکول میں داخل ہو گا اور سیدھا سکول سربراہ کے دفتر جائے گا ،کلاس روم میں داخل ہونے سے پہلے اسے متعلقہ ٹیچر سے اجازت لینا ہوگی، ایل این ڈی ٹیسٹ کے دوران ٹیچر کمرے میں ہی موجود رہے گا وہ ٹیچر کو کمرے سے باہر نہیں نکال سکے گا،اس کو صرف اپنے دستخط کرنے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ سکول رجسٹر میں وہ کسی بھی قسم کا کوئی اندراج نہیں کر سکتا، اسے کسی ٹیچر کی شناخت کا اختیار حاصل نہیں کہ وہ کسی ٹیچر کا شناختی کارڈ یا سروس کارڈ چیک نہیں کر سکتا اور نہ ہی کسی ٹیچر کا نام پوچھ سکتا ہے ہے ،وہ رجسٹرپر کسی کی غیر حاضری نہیں لگا سکتا ۔