’بنگالی‘ دنیا کا سب سے طویل العمر شیر قرار

July 31, 2021

امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹائیگر کریک اینیمل سینکچری کی نگہداشت میں موجود بنگالی نامی شیر کو دنیا کا طویل العمر شیر قرار دے دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شیر کی عمر اس وقت 25 سال 319 دن ہے۔

اس کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا گیا ہے، اور ادارے کا کہنا ہے کہ یہ شیر سال 2000 میں پیدا ہوا تھا، جبکہ اس نے تصدیق کی ہے کہ اس وقت کرہ ارض پر موجود دنیا کا سب سے بوڑھا شیر ہے۔

ٹائیگر کریک اینیمل سینکچری کا کہنا ہے کہ شیروں کی جنگلوں میں اوسط زندگی 12 سال کی ہوگی ہے جبکہ یہ نگہداشت میں 15 سے لے کر 20 سال تک زندگی گزار سکتے ہیں۔

سینکچری کا یہ بھی کہنا ہے کہ بنگالی اپنی حد عمر سے بھی 5 سال زائد زندگی جی چکا جبکہ تقریباً 26 سال پورے کرنے والا ہے۔

خیال رہے کہٹائیگر کریک اینیمل سینکچری ایسے جانوروں کی نگہداشت کرتا ہے اور انھیں ان کے زندہ رہنے کے لیے مکمل ماحول فراہم کرتا ہے۔