امریکا: شہد کی مکھیوں کا مقامی شہریوں پر حملہ، ایک شخص ہلاک

August 03, 2021

امریکی ریاست ایریزونا میں شہد کی مکھیوں نے مقامی شہریوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹوسان میں گھر کے پاس موجود درخت پر مکھیوں کے چھتے کو چھیڑا گیا، جس پر وہ مشتعل ہو گئیں۔

100 پاونڈ وزنی اس چھتے پر سیکڑوں مکھیاں موجود تھیں، جنہوں نے 5 افراد کو سو سے زائد مرتبہ ڈنک مار کر زخمی کیا، زخمیوں میں 3 فائر فائٹرز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

طبی امداد کے لیے تمام افراد کواسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کے فوری بعد علاقے کو مکمل سیل کر کے چھتے کو ہٹا دیا گیا جبکہ تمام مکھیوں کو بھی مار دیا گیا ہے ۔