خاتون کی خوش قسمتی، ایک سال قبل دریا میں گرا موبائل صحیح سلامت مل گیا

August 03, 2021

جب قسمت ساتھ ہو تو ناممکن بھی ممکن ہوجاتا ہے، اور گمشدہ چیز دوبارہ نظروں کے سامنے آ ہی جاتی ہے۔

ایسا ہی کچھ امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں ایک خاتون کے ساتھ ہوا۔

خاتون اس وقت اپنی قسمت پر یقین نہ آیا جب انھیں یہ اطلاع ملی کی ان کا دریا میں گرا ہوا موبائل فون صحیح سلامت واپس مل گیا ہے۔

شین اسٹیفن نامی ایک غوطہ غور نے اس موبائل کو تلاش کیا، شین دریا اور ندیوں کی تہہ میں موجود اشیا کو تلاش کرنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت غوطہ خوری کرتے ہیں جبکہ اپنی ویڈیو ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر شیئر بھی کرتے ہیں۔

اس غوطہ خور نے بتایا کہ جب وہ دریا سے کھانے کی ترسیل کی کمپنی جسٹ ایٹ کی موٹر بائیک نکال رہے تھے تو انھیں زمین پر لال رنگ کا آئی فون نظر آیا۔

اسٹیفن کا کہنا تھا کہ جب انھوں نے اس موبائل فون کو باہر نکال کر دیکھا تو وہ بالکل درست حالت میں تھا، جبکہ اس کی سم بھی کام کر رہی تھی۔

غوطہ خور نے بتایا کہ انھوں نے فون کی مالکن کو اس کی اطلاع دی اور یہ قیمتی فون ان کے حوالے کردیا۔

دوسری جانب انھوں نے اسی طرح ایک شخص کا فون دریا واکاما سے نکال کر اس کے مالک کے حوالے کیا تھا۔

اُس شخص کا کہنا تھا کہ ان کا یہ فون تقریباً 8 ماہ قبل دریا میں گر گیا تھا۔