مکران میں کورونا کی صورتحال سے متعلق سیکرٹری ہیلتھ کئیر کو بریفنگ

August 04, 2021

کوئٹہ(خ ن)سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر بلوچستان عزیز احمد جمالی کو ڈبلیو ایچ او اسلام آباد کی ٹیم نے میں مکران ڈویژن میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈبلیو ایچ او اسلام آباد کی ٹیم ممبران، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر ناصر علی بگٹی، ای پی آئی کے صوبائی کوارڈنیٹر ڈاکٹر اسحاق پانیزئی، انچارج آپریشن سیل ڈاکٹر غلام مصطفی اور دیگر معاونین نے شرکت کی۔ ڈبلیو ایچ او اسلام آباد کی ٹیم نے عزیز احمد جمالی کو تربت اور مکران میں ڈیلٹا وائرس کے پھیلاو کے بارے میں ڈی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او نے 01 سے 11 جولائی اور 15 سے 31 جولائی تک ان علاقوں میں دو ٹیمیں مذکورہ علاقوں میں بھیجیں ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی ٹیسٹنگ، ٹریسنگ، کوارنٹائن کا طریقہ کار نہایت اہم ہے۔ نیز ڈیٹا انٹری، رپورٹنگ کے طریقہ کار اور عملے کی ٹریننگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ / حکومت کو WHO ٹیکنیکل معاونت کی فراہم کرے گی۔ WHO بلوچستان کی ٹیم نے حکومت کی کاوشوں کا سراہا کہ محکمہ صحت نے قلیل مدت میں کوئٹہ، خضدار، تربت، پنجگور میں PCR لیب قائم کر دی۔ ٹیسٹوں کے رزلٹ اور رپورٹنگ کو مطلوبہ معیار کے مطابق لانے کے لیے اسٹاف کی تربیت کی ضرورت رہے گی۔