روس کے کھیت میں آپس میں دم سے بندھے 5 چوہے دریافت

September 10, 2021

ریٹ کنگ یا متعدد چوہوں کی دم آپس میں بندھ جانے کے باعث وہ ایک دوسرے سے منسلک ہوجاتے ہیں اور ایسی عجیب صورتحال کو ریٹ کنگ کہا جاتا ہے۔

اس معاملے پر سولہویں صدی عیسوی میں کافی کچھ کہا گیا، لیکن حال ہی میں ایک روسی کسان نے پانچ چھوٹے چوہوں کو آپس میں دم سے بندھی (ایک بڑے گھٹان کی شکل میں) ہوئی حالت میں دریافت کیا ہے۔

اس دریافت کے بعد سائنسدان ایک بار پھر سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ گو کہ سائنس دان اب تک یہ معاملہ حل نہیں کرسکے ہیں کہ ان کی دم آپس میں کس طرح ایک دوسرے سے الجھ کرگٹھان کی شکل اختیار کرلیتی ہیں۔

یا پھر یہ کوئی قدرتی عمل ہے یا صرف انسانوں کا پیدا کردہ کوئی خام خیالی پر مبنی معاملہ ہے۔ اب روس کے ایک سیلاب زدہ کھیت سے ریٹ کنگ کا ملنا ایک بار پھر اس کے وجود پر بحث کا سبب بن رہا ہے۔