انسان کاسارا سفرخوشی کی تلاش میں ہے،جسٹس (ر )تصدق حسین جیلانی

September 15, 2021

لاہور (جنرل رپورٹر ) ایک نجی میڈیکل کالج میں مرکز خوشی و فلاح کے قیام کی افتتاحی تقریب ہوئی ۔ اس موقع پر جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ اس طرح کے مراکز کا قیام خوش آئند ہے ۔ انھوں نے کہا کہ انسان کا سارا سفر خوشی کی تلاش میں ہے ،سینئر صحافی عطا الحق قاسمی نے کہا کہ معاشرے میں خوشی اور اطمینان کی اشد ضرورت ہے، حسد اور جلن نے ہم سے خوشی چھین لی ہے۔ ہیلتھ پروفیشنلز لوگوں کی زندگی میں امید کو زندہ رکھیں۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ زندگی میں خوشی چھوٹی چھوٹی چیزوں سے آتی ہے۔ پرو وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر معروف عزیز نے کہا اس مرکز کے ذریعے ان کو اس دباؤ سے نکلنے میں مدد ملے گی پرنسپل پروفیسر عائشہ شوکت نے کہا کہ یوایچ ایس کی مدد سے خوشی و فلاح میں ماسٹرز ڈگری پروگرام شروع کریں گے ۔ تقریب میں ناصرہ محمود شوکت ،ڈاکٹر صلاح الدین، پروفیسر اسماعیل طارق، پروفیسر افسر علی بھٹی اور پروفیسر محمد عمران اورفیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔