دوائی کے نمونے غیر معیاری قرار استعمال پر پابندی لگا دی گئی

September 15, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ)نے دوائی کے نمونے غیر معیاری قرار پانے اور انسانی صحت پر نقصان دہ،مضر اثرات کے سبب استعمال پر پابندی لگادی ہے۔ہیلتھ پروفیشنلز، فزیشنز، فارماسسٹ، نرسوں، عوام کو جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیمال سسپنشن بیچ نمبر 151 استعمال نہ کریں۔اس میں پیرا سٹامول ہے یہ سسپنشن غیر معیاری قرار دیا جاچکا ہے۔