سندھ میں صنعتوں کے دوبارہ سروے کا فیصلہ

September 16, 2021

سندھ حکومت نے رہائشی علاقوں میں صنعتوں کا دوبارہ سروے کرنے اور ماحولیاتی امور کا جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

سندھ کے وزیر اسماعیل راہو نے اس ضمن میں حکام کو ہدایت دی ہے کہ صوبے میں تمام ریسٹورنٹس کی صفائی اور اندرونی ماحول کی بھی چیکنگ کی جائے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی صنعتوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے، غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے حکام سے یہ بھی کہا ہے کہ غیر قانونی صنعتوں کو رہائشی علاقوں سے منتقل کرایا جائے گا۔