قیادت میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں: طالبان رہنما انس حقانی

September 16, 2021

افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد حکومت قائم کرنے والے طالبان کے رہنما انس حقانی کا کہنا ہے کہ امارت اسلامی کی قیادت میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں طالبان رہنما انس حقانی نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امارتِ اسلامی کے خلاف تمام افواہیں پروپیگنڈا ہیں، دشمنوں کا مذموم پروپیگنڈا اس اتحاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

انس حقانی کا مزید کہنا ہےکہ امارتِ اسلامی متحدہے، جو اسلامی اور افغان اقدار کا احترام کرتی ہے۔

طالبان رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم افغانستان میں امن، استحکام اور خوش حالی لانے کے لیے متحد ہیں۔