شنیرا اور وسیم اکرم کی طویل مدّت بعد سیلفی

September 17, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اپنی اہلیہ شنیرا کے ساتھ طویل عرصے بعد سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

10 ماہ کی طویل عرصے کی دوری برداشت کرنے کے بعد بالآخر وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرا اور بیٹی عائلہ کے پاس آسٹریلیا چلے گئے ہیں۔

اس ضمن میں شنیرا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا اور مداحوں کے ساتھ اپنی خوشی شیئر کی۔


شنیرا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر وسیم اکرم کے ہمراہ اپنی نئی سیلفی شیئر کی جس میں یہ جوڑی بےحد خوش نظر آرہی ہے۔

انسٹاگرام پر سیلفی شیئر کرتے ہوئے شنیرا نے کیپشن میں ’خوش‘ لکھا یعنی وہ طویل عرصے بعد اپنی مکمل فیملی کو دیکھ کر بہت خوش ہیں۔

شنیرا اور وسیم اکرم کی اس سیلفی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ سے طویل مدت بعد ملنے کے لیے گزشتہ دنوں ہی میلبورن پہنچے تھے۔

گزشتہ برس سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وبا کے باعث سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی تھیں۔