• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنیرا اور وسیم کے ملنے میں 2 دن باقی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم اور اُن کی اہلیہ شنیرا کے ملنے میں صرف دو دن باقی ہیں۔

شنیرا اکرم نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر وسیم اکرم کے ہمراہ اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں شنیرا اور وسیم اکرم بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔

شنیرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’مزید 2 دن باقی ہیں اور پھر ہم دوبارہ اکٹھے ہو جائیں گے۔‘

سابق کرکٹر کی اہلیہ کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین سمیت اُن کے دوستوں کی جانب سے کمنٹ سیکشن میں اس جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ سے طویل مدت بعد ملنے کے لیے گزشتہ دنوں ہی میلبورن پہنچے ہیں۔

گزشتہ برس سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وبا کے باعث سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی ہیں۔

تازہ ترین