الائونس نہ ملنے پر کامسیٹس يونیورسٹی کے اساتذہ و ملازمین کا احتجاج

September 18, 2021

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے)ايڈہاک الائونس اور ڈسپيريٹی الائونس نہ ملنے پر کامسٹس يونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمين نے احتجاج کیا ، اساتذہ اور دیگر ملازمین نے کہا کہ کامسٹس یونيورسٹی کے لاہور ، ساہيوال،وہاڑی،اٹک اور واہ کيمپس ميں حکومت کےاعلان کردہ ایڈ هاک الائونس اور ڈ سپيریٹی الائونس نہ ملنے پر احتجاجی ريلی بھی نکالی، ريلی سے اکيڈيمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ا حمد قمر نے کہا کہ اگر انتظاميہ نے فوری طور پر الائونس منظور نہ کئے تو احتجاج کا دائرہ بڑھايا جائے گا۔