عظمیٰ بخاری کے فیاض چوہان پر طنز کے تیر

September 18, 2021


مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان پر طنز کے تیر برسائے ہیں۔

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ایک بیان کے ذریعے فیاض چوہان کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ پرچی وزیر اپنی نوکریاں پکی کرنے کے لیے صبح شام قوم کو بھاشن دیتے ہیں۔

مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے وزیرِ اعظم عمران خان کو ان ہی کا بیان یاد دلایا ہے۔