ایرانی وزیر خارجہ آج نیویارک روانہ ہوں گے

September 20, 2021

تہران(اے ایف پی /جنگ نیوز )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ گروپ 4+1 کے وزرائے خارجہ اور 45 ممالک کے حکام کے ساتھ ملاقات کیلئے آج نیویارک روانہ ہوں گے۔ یہ بات سعید خطیب زادہ نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان آج بروز پیر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ اس دورے کے دوران گروپ 4+ 1کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ 45ممالک کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔