عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے

September 20, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے رہنما مولانا قاضی احسان احمد نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،تمام فتنوں کی سرکوبی کے لئے متحد ہو کرکام کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کےدفتر میں اپنے اعزاز میں دئیےگئے استقبالیہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پرصوبائی ناظم تبلیغ مفتی محمد احمد خان،صوبائی ناظم اعلی حاجی خلیل الرحمٰن،حاجی گل محمد،حاجی نصر اللہ،مفتی سراج، حاجی عمران یوسفزئی، عبدالاحد،قاری حمزہ ملوک سمیت دیگر بھی موجود تھے مولانا قاضی احسان احمد نے کہا کہ اتحاد امت کے لیے عقیدہ ختم نبوت سے بڑھ کر کوئی فارمولا نہیں ، عقیدہ ختم نبوت ایمان کا اہم ترین جزو ہے اس کے استحکام میں پوری امت کا استحکام ہے ، عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہی امت محمدی کی علامت ونشانی ہے ، قادیانیت کیخلاف ہماری آئینی و قانونی جنگ جاری رہے گی،حکومت قادیانیوں کی غیر قانونی سرگرمیوں کا نوٹس لےانہوں نے کہا کہ خلافت راشدہ کے اولین دور میں تحفظ ختم نبوت کیلئے جو تاریخ ساز جدوجہد کی گئی وہ حشر تک معیار حق و صداقت ہے اور ملت اسلامیہ ان اساسی نقوش پر اپنا فرض منصبی ادا کر تی رہے گی ۔