پاک ایران جوائنٹ چیمبر انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل

September 21, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے سال 2021-22کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ انتخابات کے مطابق کارپوریٹ کلاس سےعنصر ظہور،عمیر پراچہ،نادر علی ہزارہ،سید علی رضا رضوی،حمید اللہ درانی،حافظ قاسم شہزاد اور شازیہ سلیمان منتخب ہوئی جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس سےفیض اللہ نورزئی، نصرالدین،عبدالقادر،عبدالخالق،سعد اللہ خان،فواد علی شاہ اورسرفراز رضا خان منتخب ہوئے۔