صحت کارڈ پر شہریوں کو میموریل ٹرسٹ ہسپتال میں علاج کی اجازت

September 21, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت نے صحت کارڈ رکھنے والے شہریوں کو بختاور امین میموریل ٹرسٹ ہسپتال میں دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ نیورو سرجری کے تمام امراض میں بھی علاج معالجے اور آپریشن کی اجازت دے دی ہے جس کے ذریعے اب سر دماغ ریڑھ کی ہڈی اور کمر کی شدید چوٹ اور دماغ کی رسولی وغیرہ کا علاج ممکن ہو گا صحت کارڈ کے حامل افراد اب دماغ کی سرجری کی سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے یہ شعبہ نامور نیورو سرجن اور کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد اظہر جاوید کی زیرِ نگرانی مکمل تربیت یافتہ ٹیم کے ساتھ خدمات سر انجام دے رہا ہے۔