خلا میں سیاحت کے قصّے بھلا کیا
ہمارے دلوں پر اثر کر رہے ہیں؟
کہ ہم تو عزیزانِ قوم ابتدا سے
مسلسل خلا میں سفر کررہے ہیں
سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ بطور پارلمینٹ کے ممبر یا کابینہ ارکان جواب دیا جانا چاہیے، وفاقی وزیر نے سوسائٹی بھی بنانی ہے، وزارت چلانی ہے اور یہ رویہ بھی رکھنا ہے تو ایسے نہیں چلے گا۔
اسرائیل نے ایک روسی شہری پر ایران کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا ہے، تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق جمعہ کو اسرائیلی خفیہ ادارہ شین بیت نے کہا کہ ملزم نے ایرانی انٹیلیجنس کے کہنے پر اسرائیلی بندرگاہوں اور تنصیبات کی تصاویر بنائیں۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی نظام عوامی مفاد میں بنانا چاہیے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات میں وفاقی وزیر علیم خان اور پلوشہ خان میں تلخ کلامی ہو گئی۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہر وزارت روایتی رپورٹ دیتی ہے مگر ٹھوس نتائج ناپنے کا نظام موجود نہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے ساتھ ممکنہ جنگ کے امکان کو خارج نہیں کر رہے، تمام آپشنز میز پر ہیں۔ امریکی ٹی وی کو ایک ٹیلیفونک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ وینزویلا کے قریب آئل ٹینکروں کی مزید ضبطگیاں کی جائیں گی۔
لاہور میں لٹن روڈ کے علاقے سے ملنے والی نامعلوم نوجوان کی لاش کا معمہ حل ہو گیا۔
کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی (کے ایم یو) نے ڈاکٹر رفعت فرخ کو کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (کے ایم ڈی سی) کی پرنسپل مقرر کر دیا۔
ڈائریکٹر ڈاکٹر امام الدین کھوسو یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز بھٹ شاہ کے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بھتا خوروں کے سرغنہ کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ نکالے جائیں گے۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔
ایک سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی بڑی اپوزیشن ہے جو اپنی حکمت عملی بناتی ہے، یہ بھی حقیقت ہے کہ پوری اپوزیشن کو جس طرح ایک صف پر ہونا چاہئے تھا وہ کیفیت پیدا نہیں ہورہی۔
بونڈی بیچ پر فائرنگ کے دوران بہادری سے حملہ آور کو دبوچنے والے احمد الاحمد کو علاج کے لیے کمیونٹی کی جانب سے 25 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کے عطیات موصول ہوئے ہیں۔
جدید ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں موبائل فون انسان کی زندگی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے اور جس کے پاس موبائل فون ہے تو اس میں یقیناََ سم کارڈ بھی ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے اجتماعی کارروائی کی ضرورت ہے۔
افغانستان کا ہندوکش ریجن 5.7 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا۔