شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت شادی کررہے ہیں؟

September 22, 2021

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے اور معروف بزنس مین شہباز تاثیر کی مقبول ترین ماڈل نیہا راجپوت سے شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش خبروں میں کہا جارہا ہے کہ نیہا راجپوت اور شہباز تاثیر جلد شادی کرلیں گے۔

دوسری جانب شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل شہباز تاثیر اور ماہین غنی 2010 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور جوڑے نے دسمبر 2019 میں راہیں جدا کرلی تھیں۔

شہباز اور ماہین کی شادی کی تقریب میں اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے بھی شرکت کی تھی۔

شہباز تاثیر اور ماہین غنی کے ہاں جنوری 2017میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کی ازدواجی زندگی میں پریشانیاں کھڑی کررہی ہیں۔

اس کے بعد متعدد بار شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کو ایک ساتھ دیکھا گیا۔

شہباز تاثیر 4 جنوری 2011 کو اسلام آباد میں اپنے والد کے قتل کے7 ماہ 22 دن بعد گلبرگ لاہور میں اپنے دفتر سے اغواء کر لیے گئے تھے۔

شہباز تاثیر چار سال 6 ماہ اور 12 دن (1652 دن) بعد مارچ 2016 میں بحفاظت گھر واپس لوٹ آئے تھے۔

تقریباً پانچ سال شہباز تاثیر کی غیر موجودگی میں ان کی سابقہ اہلیہ ماہین غنی ثابت قدم رہیں اور بہادری سےیہ وقت گزارا اور سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنے شوہر کی بحفاظت بازیابی کی دعاؤں کی التماس کیا کرتی تھیں۔