بلدیاتی انتخابات پی ٹی آئی کیلئے سیاسی قبرستان ثابت ہوں گے، پی پی پی

September 26, 2021

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات پی ٹی آئی کے لیے سیاسی قبرستان ثابت ہوں گے۔

فواد چودھری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دھاندلی منصوبہ دھرے کا دھرا رہ جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان سے ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں ہوگا، دنیا دیکھے گی پیپلز پارٹی چاروں صوبوں میں انتخابات جیتے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے دعویٰ کیا تھا کہ اگلے الیکشن میں تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی بکھر گئی ہیں، ان کے پاس تو ٹکٹ لینے کے لیے بھی لوگ نہیں۔