برطانیہ کے سفر کیلئے ائرلائنز کےکرایوں میں تین گنا اضافہ

September 26, 2021

راچڈیل(نمائندہ جنگ)پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کے فیصلے کے بعد جہاں برطانیہ کے سفر کیلئے طویل عرصہ سے منتظر تارکین وطن نے بھر پور تیاریاں شروع کر دی ہیں ،وہیں ملکی وغیر ملکی ائر لائنز کے کرایہ جات میں حیرت انگیز طور پر اضافہ نے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیاہے، پاکستان سے لندن ، دبئی اور سعودیہ سمیت دیگر ممالک کے لیے سفر کرنے کے خواہشمند مسافروں کے لیے پروازیں شروع ہوتے ہی مختلف ائر لائنز نے کرایہ جات میں رد وبدل کا بھی اعلان کیا ہے بعض غیر ملکی ائر لائنز نے لاہور سے دبئی کیلئے سفر کرنے والوں کے ریٹرن ٹکٹ میں تقریبا تین گنا تک اضافے کا اعلان کیا ہے، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ڈالر کی اونچی پرواز کے باعث کرایہ جات میں اضافہ ہوا ،روپے کی قدر مزید کم ہونے کے باعث مستقبل میں ٹکٹیں مزید مہنگی ہونے کی توقع ہے ، برطانوی حکومت کے سفری درجہ بندی قوانین میں تبدیل کے بعد اتحاد ائر ویز کی طرف سے ٹکٹوں پر 50 فیصد تک رعایت کا اعلان کیا ہے مگر اسے مال آف دبئی میں قائم پاپ اَپ اسٹینڈ سے خریداری پر مشروط کیا گیا ہے مارکیٹنگ اینڈ اسپانسرشپ اتحاد ائرویز کی نائب صدر آمنہ طاہر نے کہا کہ بیرون ملک سے ابوظبی پہنچنے والے تمام ویکسین شدہ مسافروں کے لیے قرنطینہ کے بعدمسافروں کو دوبارہ سفر کرنے کی ترغیب دینے کیلئے اس موقع کا فائدہ اٹھا رہے ہیں،دبئی ایکسپومیں شرکت کیلئے آنے والوں میں سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو مفت پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔