کراچی: پولیو ورکرز کو دھمکانے والا شخص گرفتار

September 26, 2021

کراچی میں پولیس نے پولیو ورکرز کو دھمکانے والے شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملزم کی پولیو ورکرز کو دھمکانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

پولیس نے ناظم آباد میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے اور سرکاری اہلکاروں کو دھمکیاں دینے میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے پولیو ٹیم کو تھانے میں گھس کر مارنے اور آگ لگانے کی دھمکی بھی دی تھی، ملزم کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے پولیو ورکرز کو دھمکانے اور پولیو ویکسین نہ پلانے والے شخص کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی مدد سے ناظم آباد سے گرفتار کیا ہے۔