’’گلاب ‘‘کے حوالے سے تیسرا الرٹ

September 27, 2021

کراچی (جنگ نیوز)محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں موجود طوفان ”گلاب“ کے حوالے سے تیسرا الرٹ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طوفان اس وقت کراچی سے 2200 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔نجی ٹی وی کےمطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلاب کی سمت مسلسل مغرب کی جانب ہے تاہم اس طوفان سے پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پیر کی رات سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ صوبہ سندھ میں داخل ہوں گی جو 02 اکتوبر (ہفتہ) تک وقفے وقفے سے بارش کا باعث بنیں گی۔محکمہ موسمیات نے بارشوں اور آندھی سے جانی و مالی نقصان جبکہ کراچی، ٹھٹہ، بدین اور حیدر آباد میں اربن فلڈنگ کابھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔