کورونا ویکسین30: ستمبر کے بعد ضلع بھر میں کریک ڈاؤن کا انتباہ

September 27, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم نے کہا ہے کہ 30 ستمبر تک ویکسی نیشن کی مکمل ڈوز نہ لگوانے والے شہریوں کو کوئی سروس فراہم نہیں کی جائے گی تمام تعلیمی اداروں ایئرپورٹ شاپنگ مال، ہوٹلز، اور میرج ہالز میں 30 ستمبر کے بعد یاد کرو نا ویکسی نیشن نہ لگانے والے طلباء اور شہریوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر ملتان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ملتان کی جانب سے پندرہ سے سترہ سال کے نوجوانوں کی ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جب کہ 18 سال سے کم عمر کے افراد کے لیے 30 نومبر تک ویکسی نیشن مکمل کرنے کی شرط عائد کی گئی ہے۔