KCR ٹریک 43 کلومیٹر طویل، 33 اسٹیشنز، الیکٹرک ٹرینیں شامل

September 28, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)KCR ٹریک 43کلومیٹر طویل، 33اسٹیشنز،الیکٹرک ٹرینیں شامل، منصوبہ 24ماہ میں مکمل ہو گا، یومیہ 5لاکھ مسافرمستفید ہوسکیں گے،250ارب کی لاگت آئیگی۔ پیر کووزیراعظم عمران خان نے کراچی سرکلرریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا،کے سی آر ٹریک کی لمبائی 43کلومیٹر ہو گی اور33 اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے، منصوبہ 18سے 24 ماہ میں مکمل ہو گا،سرکلر ریلوے 2 ٹریکس پر چلے گی، ایک ٹریک سٹی اسٹیشن سے شہرکاچکرلگا کر کینٹ اسٹیشن، دوسرا سٹی اسٹیشن سے دھابیجی جائے گا،سرکلر ٹرین سٹی اسٹیشن سے چلے گی اور سائٹ، گلشن اقبال، گلستان جوہر سے ہوتی ہوئی واپس سٹی اسٹیشن پہنچے گی، راستے میں ٹرین کے 30اسٹاپ ہوں گے،22کلو میٹر ٹریک ایلی ویٹیڈ پر بنے گا، ٹرین کے راستے میں کئی انڈر پاسز بھی بنائے جائیں گے،کراچی سرکلر ریلوے کے نئے ٹریک پر کوئی پھاٹک نہیں ہوگا، 22 کراسنگ پوائنٹس کی تعمیر پر بیس ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی،ہر 6منٹ بعد ٹرین اسٹیشن پر آئے گی، ہر ٹرین میں 4کوچز ہوں گی جن میں 800سے زائد مسافر سفر کرسکیں گے،یومیہ3سے 5لاکھ مسافروں کے مستفید ہونے کا امکان،الیکٹرک ٹرین زیادہ سے زیادہ 120کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑے گی،منصوبے پر 250 ارب کی لاگت آئے گی۔