انٹر بینک، 15 پیسے اضافے سے ڈالر بلند ترین سطح 171.15 پر پہنچ گیا

October 15, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ،روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 15پیسے کے اضافے سے نئی بلند شرح پر پہنچ گئی ، اوپن مارکیٹ میں بھی قیمت 20پیسے بڑھ گئی ، یورو1.30پیسے اور برطانوی پاونڈ 2.50روپے مہنگا ہو گیا ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں 15پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 171.00روپے سے بڑھ کر 171.15روپے اور قیمت فروخت 171.10روپے سے بڑھ کر 171.25روپے ہو گئی ہے جو کہ انٹر بینک میں ڈالر کی بلند ترین قیمت ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 20پیسے کے اضافے سے 171.40روپے سے بڑھ کر 171.60روپے اور قیمت فروخت 171.80روپے سے بڑھ کر 172.00روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 1.20روپے کے اضافے سے 196.60 روپے سے بڑھ کر 197.80روپے اور قیمت فروخت 1.30روپے کے اضافے سے 198.20 روپے سے بڑھ کر 199.50روپے ہو گئی ہے، جبکہ 2.50روپے کے اضافے سےبرطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 231.00روپے سے بڑھ کر 233.50 روپے اور قیمت فروخت 233.00روپے سے بڑھ کر 235.50روپے ہو گئی ۔