حلیم عادل شیخ کے الزامات کیخلاف سعید غنی کی درخواست کی سماعت

October 15, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی جانب سے الزمات لگانے سے متعلق درخواست پر وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ عدالت نے بیان قلمبند کرنے کے بعد درخواست کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی۔