عوام کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، بی این پی

October 15, 2021

کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کی یونٹ سازی مہم کے سلسلے میں برما ہوٹل یونٹ کا افتتاحی اجلاس زیر صدارت مرکزی کمیٹی کے ممبر وضلعی آرگنائزر غلام نبی مری ہوا۔ پروگرام کے مہمان خاص مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ خان بلوچ تھے۔ اجلاس میں یونٹ کے کارکنوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے موسیٰ بلوچ، غلام نبی مری ،میرجمال لانگو، میر نصیر مینگل ،نسیم جاوید ہزارہ ،اسماعیل کرد، ستار شکاری بلوچ، حاجی ولی محمد لہڑی ،رضا جان شاہی زئی ،چیئرمین اقبال بلوچ، فیض اللہ بلوچ ،ماما حیدر چھلگری ،سلیم چند بلوچ اورسراج احمد لہڑی نے پارٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کااظہار کیاکہ وہ اپنے علاقے میں پارٹی کوفعال ومتحرک بنانے کیلئے جدوجہد کے حوالے سے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،پارٹی نے ہمیشہ عوام کو مشکلات ،مصائب اور تکالیف سے نکالنے ،قومی حقوق ،ساحل وسائل پرواک واختیار کیلئے نظریاتی وفکری جدوجہد کی طرف راغب کرنے کیلئے ہرقسم کے تعصب ،نفرت اور تنگ نظری کی بیخ کنی کی ہے اور یہاں کے علاقوں کی پسماندگی کودور کرنے کیلئے ہر سطح پر پارلیمانی ،سیاسی اور جمہوری انداز میں آواز بلند کرتے ہوئے حکمرانوں اور بااختیار قوتوں کی توجہ عوامی مسائل کے حل کی طرف مبذول کرانے کی کوشش کی آج ان علاقوں کی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہوتاہے کہ یہاں ہر آنے والی حکومت نے جان بوجھ کرکوئٹہ کے قدیم ترین علاقوں کو بنیادی ضروریات زندگی اور سہولیات سے محروم کیاہے ریاست اور حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو تمام ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنائے ۔اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن میرنصیرمینگل کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اسماعیل کرد،ستار شکاری بلوچ ممبر نامزد ہوئے الیکشن کے نتائج کے مطابق شیر احمدلہڑی یونٹ سیکرٹری ،ثناء اللہ لہڑی ڈپٹی یونٹ سیکرٹری حاجی ولی محمد لہڑی ،میر شاہ جہان لہڑی اور سراج لہڑی ضلعی کونسلران منتخب ہوئے ۔