طالبان کی روس میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت تصدیق

October 15, 2021


طالبان نے روس میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ روسی حکام کے مطابقروسی دارالحکومت ماسکو میں افغانستان پر اہم مذاکرات 20 اکتوبر کو شروع ہورہے ہیں۔

روسی صدر پیوٹن کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف کا کہنا ہے کہ طالبان نمائندوں نے بدھ 20 اکتوبر کو افغانستان کی صورتحال پر ہونے والے ماسکو مذاکرات میں آنے کی تصدیق کی ہے۔

روس نے مارچ میں بھی افغان کانفرنس کرائی تھی جس میں امریکا چین اور پاکستان نے بھی شرکت کی تھی۔