امریکا: جھیل میں موجود ریچھ کا سر ٹب میں پھنس گیا

October 15, 2021

امریکی ریاست وسکونسن کی چیپوا کاؤنٹی میں ایک جھیل میں پھنسے سیاہ ریچھ کو بچالیا گیا۔

چیپوا کاؤنٹی کی جھیل میں پھنسے ایک ریچھ کو فیملی کی جانب سے بچاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھ کا سر پلاسٹک کے ایک ٹب میں پھنس جاتا ہے جس کی وجہ سے اسے پریشانی کا سامنا ہوتا ہے، ایسے میں کشتی میں سوار ایک فیملی جدوجہد کرکے اس ریچھ کے سر کو ٹب سے نکالنے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔

امریکی فیملی کی ریچھ کو بچانے کی اس کوشش کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور لوگ ان کی تعریف میں خوب تبصرے کررہے ہیں۔