پنجاب، بورڈز کے میٹرک امتحانات میں بھی سیکڑوں طلبہ کے 100 فیصد نمبر

October 17, 2021

لاہور( نمائندگان جنگ)پنجاب کے متعدد بورڈز کے میٹرک سالانہ امتحانات 2021ء میں بھی سیکڑوں طلبہ کے 100فیصد نمبر آگئے ۔ لاہوربورڈ میں کامیابی کا تناسب 98.56،فیصل آباد99.4،گوجرانوالہ 99.29، ساہیوال 99.23، جبکہ سرگودھا بورڈ میں83.97رہا۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیراہتمام میٹرک امتحانات میں زیادہ نمبر لینے کے ماضی کے تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے، غیرسرکاری وغیرحتمی نتائج کے مطابق لاہور بورڈ میں707 امیدواروں نے100فیصدیعنی1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کرلئے۔