ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کر کے نوعمر لڑکوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم برہان بھٹی کو واپڈا ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا، ملزم نو عمر لڑکوں کو ڈیٹنگ ویب سائٹ کے ذریعے ورغلاتا تھا، پھر ان سےجنسی تعلقات قائم کر کے ویڈیوز بناتا اور بلیک میل کرتاتھا۔
ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔