• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج میں تمام امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، حضور ﷺ تمام امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہیں۔

مراد علی شاہ نے نیو میمن مسجد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا کرتا ہوں کہ اللٌٰہ اس دن کی برکت سے پاکستان کو کورونا سے محفوظ رکھے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اللٌٰہ تعالیٰ اس دن کی برکت سے پاکستان کو مہنگائی اور مشکل وقت سے نکالے، ہماری عبادتیں قبول کریں۔

انہوں نے کہا کہ حضور پاک ﷺ کی ولادت عالم اسلام اور تمام انسانیت کے لیے باعث رحمت ہے، ان کی سیرت انسانیت کیلئے شفقت، محبت اور مساوات کا درس دیتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جشن عید میلادالنبیﷺ منانے کے ساتھ ہمیں حضور پاک ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے۔

دوسری جانب ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ مرادعلی شاہ نے عیدمیلاد النبیﷺ کے جلوس میں شرکت کرتے ہوئے میمن مسجد کے پاس ربیع الاول کے جلوس کی قیادت کی۔

تازہ ترین