• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن میلاد النبیﷺ: کہاں کتنا لنگر تقسیم کیا گیا؟


نبی مہربان صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے جشن ولادت کی خوشی میں مختلف شہروں میں لنگرتقسیم کیا گیا۔

ملتان میں بڑی دیگ میں 300 کلو سوجی اور میوے سے حلوہ تیار کیا گیا۔

ادھر گوجرانوالہ میں 100 من کھیر کی دیگ تیار کی گئی جبکہ منڈی بہاء الدین میں 140 من مینگو شیک بنایا گیا۔

فیصل آباد، چنیوٹ اور رحیم یار خان میں بڑے بڑے کیک کاٹ کر عاشقان نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی منائی۔

کراچی میں عاشقان رسول کو چائے، کافی، آبِ زم زم اور کھجوریں پیش کی گئیں۔

اس مبارک دن کے موقع پر وفاقی وزراء بھی عوام میں گھل مل گئے اور جشن ولادت کی تقاریب میں شریک ہوئے۔

تازہ ترین