• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کے تینوں بچوں کی چند ’کینڈڈ‘ تصاویر

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بچے آریان خان، سُہانا خان ، اور ابرام خان سوشل میڈیا پر یکساں طور پر مقبول ہیں جبکہ ابرام ایک چھوٹا بچہ تھا تب سے ہی پاپرازی کا پسندیدہ رہا ہے، سوشل میڈیا پر آریان خان اور سہانا خان کی تصاویر کچھ ہی دیر میں وائرل ہو جاتی ہیں اور صارفین کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔

آریان خان، سہانا خان اور ابرام خان کی ایک ساتھ تصاویر دیکھ کر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح بےحد خوش ہوتے ہیں کیونکہ اُن کی یہ تصاویر بہن بھائیوں کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کرتی ہیں۔

شاہ رخ خان اور گوری بہت ہی کم اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں، اسی وجہ سے مداح بالی ووڈ کنگ کے بچوں کی تصاویر منظرِ عام پر آنے کا بےصبری سے انتظار کرتے ہیں۔

یہاں شاہ رخ خان کے تینوں بچوں کی چند ’کینڈڈ‘ تصاویر پر نظر ڈالیں:

واضح رہے کہ بھارت کے انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی کے ساحل پر 3 اکتوبر کو ایک کروز شپ پر پارٹی کے دوران چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کیا تھا۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی پہلے تردید کرتے رہے تاہم انہوں نے بعد میں اعتراف جرم کرلیا تھا۔

آج آریان خان کی درخواستِ ضمانت دوبارہ ممبئی کی عدالت میں سماعت کی جائے گی جوکہ کچھ دیر میں شروع ہوگی۔

تازہ ترین