• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ اور سلمان خان کی فلموں کی شوٹنگ رکنے سے بولی وڈ متاثر

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آریان خان کیس کے بعد بولی وڈ پر راج کرنے والے شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فلموں کی شوٹنگ رک گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اکتوبر میں ہی شاہ رخ خان نے اپنی فلم ‘پٹھان’ کے لیے اسپین روانہ ہونا تھا جبکہ ان کے ہدایت کار وہاں پہنچ بھی چکے تھے، لیکن اب شاہ رخ خان نے اپنی تمام شوٹنگ منسوخ کر دیں ہیں اور اپنے بیٹے کو رہا کروانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔دوسری جانب سلمان خان بھی اس مشکل وقت میں اپنے دوست شاہ رخ خان کے ساتھ کھڑے ہیں، جس سے ان کی فلم ٹائیگر 3بھی متاثر ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ‘ٹائیگر 3’ کی ریہرسلز میں بھی حصہ نہیں لے رہے ہیں۔دونوں فلمیں یش راج فلمز کی ہیں اور ایک دوسرے سے منسلک ہیں، کیونکہ فلم ’ پٹھان ‘میں سلمان کی خصوصی انٹری ہوگی جبکہ شاہ رخ فلم ’ ٹائیگر 3‘ میں بھی نظر آئیں گے۔ یاد رہے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں ضمانت ایک بار پھر مسترد ہو گئی ہے۔23سالہ آریان خان کی ضمانت سیشن عدالت نے مسترد کی۔ اب بیٹے کی ضمانت کے لیے شاہ رخ خان کو ہائی کورٹ جانا پڑے گا۔یاد رہے کہ این ڈی پی ایس نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کی رات بحری جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین